اسفندیار ولی خان نے فاٹا اصلاحات سے متعلق آل پارٹیز کانفرنس طلب کر لی

پشاور ( پ ر ) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے فاٹا اصلاحات سے متعلق آل پارٹیز کانفرنس آئندہ ماہ 14ستمبر بروز جمعرات صبح10بجے تا 2بجے بعد دوپہر میریٹ ہوٹل اسلام آباد میں طلب کر لی ہے جس میں فاٹا اصلاحات کے حوالے سے اہم امور پر تفصیلی غور کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو مدعو کیا جائے گا، اے پی سی کے بعد مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے اے این پی کی مرکزی کونسل کا اجلاس مورخہ18ستمبر بروز پیر جبکہ مرکزی ورکنگ کمیٹی کا اجلاس مورخہ19ستمبر بروز منگل طلب کر لیاہے ۔
دریں اثناء پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین نے ان تمام اجلاسوں کی تیاریوں اور انتظامات کے حوالے سے کل مورخہ 26اگست دن گیارہ بجے ایک اہم اجلاس باچا خان مرکز میں طلب کیا ہے جس میں ان تمام اہم اجلاسوں کی تیاریوں اور انتظامات کے حوالے سے غور کیا جائے گا۔