مورخہ 16 جون 2016ء بروز جمعرات

بارش متاثرین کی بھرپور مالی امداد کیلئے اقدامات کئے جائیں،اسفندیار ولی خان
اے این پی کے کارکن و عہدیدار متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکن مدد کیلئے میدان میں آئیں

پشاور ( پ ر ) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے صوبہ خیبر پختونخوامیں بارشوں سے سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر دکھ ، افسوس اورغمزدہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے،اپنے ایک بیان میں اسفندیار ولی خان نے کہا کہ قدرتی آفات میں انسان کے پاس صبر کے سوا کو ئی چارہ نہیں،انہوں نے وفاقی و صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کی بھرپور مالی امداد کی جائے جبکہ ذاتی املاک کو پہنچنے والے نقصاناے کا تخمینہ لگا کر ان متاثرین کی بھی امداد کی جائے ، اسفندیار ولی خان نے کہا کہ زخمیوں کو بہترین علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جائیں، انہوں نے اے این پی کے کارکنوں و عہدیداروں کو صوبہ بھر میں بارشوں سے متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکن مدد کیلئے ہدایات بھی جاری کی ہیں۔