مورخہ : 3.5.2016 بروز منگل

ملگری ڈاکٹران کی مرکزی کابینہ اور ایل آر ایچ یونٹ کا مشترکہ اجلاس
اجلاس میں فارم سازی سمیت دیگر تنظیمی اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
فل برائٹ سکالرشپ پروگرام میں صوبے اور فاٹا کو نظر انداز کرنے کی شدید مذمت

پشاور (پریس ریلیز) ملگری ڈاکٹران پختونخوا کے مرکزی کابینہ اور لیڈی ریڈنگ ہسپتال یونٹ کا ایک مشترکہ اجلاس لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں زیر صدارت یونٹ کے صدر ڈاکٹر عالم زیب نے کی۔ اجلاس میں مرکزی صدر ڈاکٹر سعید الرحمان ، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر حامد بنگش ، مرکزی نائب صدر ڈاکٹر حیدر اور کابینہ کے دوسرے اراکین نے شرکت کی۔
اجلاس میں تنظیمی اُمور پر غور کیا گیا اور فارم سازی مہم پر بحث کی گئی۔ اجلاس میں ممبر سازی کیلئے پورے صوبے اور فاٹا کیلئے فوکل پرسن کو نامزد کیا گیا جو کہ ممبر سازی اور تنظیم سازی کیلئے ذمہ دار ہو گی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈاکٹر اجمل ملگر ڈاکٹران کے الیکٹرانک سافٹ وئیر بنائیگی۔ اجلاس میں وفاقی حکومت کی جانب سے فل برائیٹ سکالرشپ میں صوبے اور قبائلی علاقہ جات کو نظر انداز کرنے پر سخت الفاظ میں مذمت کی۔ حکومت سے مطالبہ کیا کہ پالیسی پر نظر ثانی کریں ۔ اجلاس میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال اور ایچ ایم سی کے بورڈ آف گورنر سے مطالبہ کیا سول سرونٹ ڈاکٹروں کو ایچ پی اے دی جائے اور ایم او کے تبادلے نہ کیے جائیں اور چلڈرن ہسپتال پر کام تیز کیا جائے۔