مورخہ : 10.3.2016 بروز جمعرات

کوہاٹ اور ہنگو کیلئے اے این پی کے ضلعی آرگنائزر کا تقرر
اصغر خان ضلع ہنگو جبکہ ڈاکٹر ذوالفقار اے این پی کوہاٹ کے آرگنائزر مقرر کیے گئے۔

پشاور ( پریس ریلیز) عوامی نیشنل پارٹی کی صوبائی کابینہ کے اجلاس میں ضلع کوہاٹ اور ہنگو کی ضلعی تنظیمیں توڑ دی گئیں اور نئی فارم سازی ، تنظیم سازی کیلئے آرگنائزر مقرر کیے گئے جو تین ماہ کے اندر نئی ضلعی تنظیموں کے قیام کو یقینی بنائیں گے۔
پارٹی کے جاریکردہ ایک بیان میں پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر کابینہ کے اجلاس میں بعض دیگر اقدامات کے علاوہ مذکورہ دونوں اضلاع کی تنظیمیں توڑ دی گئیں۔ نئی فارم سازی اور تنظیمی ڈھانچوں کی تشکیل کیلئے ڈاکٹر ذوالفقار کو کوہاٹ جبکہ اصغر خان کو ہنگو کیلئے آرگنائزر مقرر کیا گیا۔