شہر میں رینجرز کی چوکیوں پر مسلسل حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔سینیٹر شاہی سید
کراچی۔ پیر 21 مارچ 2016
عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے کورنگی ڈھائی نمبر میں رینجرز کی چوکی پر ہونے والے کریکر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ چند ہفتوں میں رینجرز کی چوکیوں پر مسلسل حملے کسی ایک ہی گروہ کی کارستانی معلوم ہوتی ہے شہر میں خوف و ہراس پھیلانے والے عناصر اب بھی گھناؤنی کاروائیوں میں مصروف عمل ہے،رینجرز کی تابڑ توڑ کاروائیوں کے رد عمل میں شر پسند عناصر بزدلانہ کاروائیاں کررہے ہیں،باچا خان مرکز سے جاری کردہ مذمتی بیان میں اے این پی سندھ کے صدر اور پختون ایکشن کمیٹی (لویہ جرگہ) کے چیئر مین سینیٹر شاہی سید نے مذید کہا ہے کہ قومی ایکشن پلان کے تمام نکات پر من و عن عمل کیا جائے دہشت گرد کراچی کو امن کی طرف گامزن ہوتا ہوا نہیں دکھنا چاہتے امید کرتے ہیں کہ ایڈیشنل آئی جی سندھ دعووں کو عملی شکل پہناتے رینجرز کی چوکیوں پر حملے کرنے والوں کو جلد بے نقاب کریں گے ملک بھر میں ہونے والے والے دہشت گردی کے مسلسل واقعات کے بعد نیشنل ایکشن پلان پر عمل در آمد کے حوالے سے دوبارہ قومی قیادت کو اکٹھا کیا جائے قوم روشنیوں کے شہر کی بد امنی کے ماسٹر مائنڈز کے خلاف بھرپور کاروائیوں کی منتظر ہے آپریشن کی رفتار و سمت پر تحفظات اور نتائج پر عدم اطمینان کے باوجود کراچی آپریشن کو بھر پور انداز میں جاری رکھنے کی حمایت کرتے ہیں۔