12477183_162253454140069_698843381_o

مورخہ4.1.2016 بروز پیر

چائنا پاک اکنامک کاریڈور کا معاملات دیکھنے کیلئے اے این پی کی سات رکنی کمیٹی کا قیام
افراسیاب خٹک کمیٹی کے سربراہ ہوں گے ، دیگر ارکان میں میاں افتخار حسین ، امیر حیدر خان ہوتی ، بشریٰ گوہر ، زاہد خان، داؤد خان اور خوشحال خٹک شامل۔

پشاور ( پریس ریلیز) عوامی نیشنل پارٹی نے چائنا پاک اکنامک کاریڈور سے متعلق معاملات دیکھنے کیلئے ایک سات رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔
اے این پی سیکرٹریٹ سے جاریکردہ بیان کے مطابق مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین نے پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان کی ہدایت پر افراسیاب خٹک کی سربراہی میں ایک سات رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے جس کے دیگر ممبران میں میاں افتخار حسین ، امیر حیدر خان ہوتی ، زاہد خان ، بشریٰ گوہر ، داؤد خان اور خوشحال خٹک شامل ہیں۔ کمیٹی چائنا اکنامک کاریڈور باالخصوص اس کے مغربی روٹ سے متعلق تمام اُمور کی نگرانی کرے گی اور اس کے ساتھ ساتھ متعلقہ فیصلوں ، پیشرفت اور سرگرمیوں کا جائزہ بھی لے گی۔