مورخہ : 5.5.2016 بروز جمعرات

پی کے 8 کے ضلعی انتخابات کے سلسلے میں پارٹی کا ایک خصوصی اجلاس
پارٹی کی تمام ذیلی تنظیمیں الیکشن مہم میں بھرپور حصہ لیں گی۔
صوبے کے مفادات اور حقوق کا تحفظ اے این پی کے بغیر دوسری کوئی قوت نہیں کر سکتی۔

پشاور ( پریس ریلیز) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی نے پی کے 8 کے ضلعی انتخابات کے سلسلے میں پارٹی کا ایک خصوصی اجلاس کل بروز جمعہ بوقت تین بجے باچا خان مرکز میں طلب کیا ہے۔ پی کے 8 ضمنی انتخابات کے کمیٹی کے چئیرمین خوشدل خان ایڈوکیٹ اور ملک نسیم کو ہدایت کی کہ پی کے 8 کے تمام تنظیمی عہدیداروں ، صاحب الرائے ساتھیوں ضلع پشاور کے تمام ایم پی ایز ، خواتین ، این وائی او ، پی ایس ایف ، ملگری اُستاذان ، ملگری وکیلان اور ملگری ڈاکٹران کی اجلاس میں شرکت کو یقینی بنائیں تاکہ ضمنی انتخابات کی مہم کو مزید تیز کریں اور انتخابات کے دن کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے عملی جامعہ پہنائیں۔
اے این پی کے صدر نے کہا صوبے کے عوام برسر اقتدار پارٹیوں اور ان کے حکومتی اتحادیوں کی پالیسیوں اور کارکردگی سے مایوس ہو چکے ہیں اور ان پر یہ حقیقت واضح ہو چکی ہے کہ عوام ، صوبے اور خطے کے مفادات اور حقوق کے تحفظ کا فریضہ اے این پی کے بغیر دوسری کوئی قوت سرانجام نہیں دے سکتی۔ حقائق کے ادراک کے بعد اے این پی کی مقبولیت کا گراف بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے اور پارٹی پی کے 8 کے ضمنی الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی ۔