مورخہ : 18.4.2016 بروز پیر

پی کے 8 ،اے این پی کے ناراض امیدوارافتخاراحمد پارٹی امیدوار کے حق میں دستبردار
موجودہ حالات باہمی اتفاق اور اتحاد کے متقاضی ہیں،امیرحیدرخان ہوتی

پشاور(پ۔ر) جرگہ کی کوشیشں کامیاب، پی کے 8پشاور سے اے این پی کے ناراض امیدوار اور یونین کونسل کانڑیزئی کے سابق صدر و ناظم افتخاراحمد پارٹی کے امیدوار اعجازسیماب کے حق میں ضمنی الیکشن سے دستبردار ہونے پرراضی ہوگئے،اور پارٹی امیدوار کی مکمل حمایت کے لیے کمربستہ ہوگئے ،اس بات کا اعلان انہوں نے پارٹی کے مرکزی سیکرٹری مالیات ارباب محمد طاہرخلیل ،ملک نسیم خان،سردارزیب اور شاکر شنواری پرمشتمل جرگہ سے مزاکرات کے بعد کیا جرگہ کے اراکین اور پارٹی کے صوبائی صدر امیرحیدرخان ہوتی نے افتخاراحمد خان کے اس جذبے اور فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ افتخاراحمد نے باچاخان بابا کے سچے پیروکار کا ثبوت پیش کیا اور حالات کی نزاکت کو اچھی طرح سمجھا کہ موجودہ حالات میں ہمیں اپنے اختلافات کو بالائے رکھ کر اپنی قوم کو اس نازک صورت حال سے نکالناہے۔