مورخہ : 21.4.2016 بروز جمعرات

پی کے 8کے عوام امن اور صوبے کے حقوق کے حصول کیلئے اے این پی کا ساتھ دیں۔سردار حسین بابک
مورخہ 29 اپریل کے جلسئے سے مخالفین کی آنکھیں کھل جائیں گی۔

پشاور(پ،ر) 29اپریل کا جلسۂ مخالفین کی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا،حلقہ کے عوام کی نظریں اے این پی پر لگی ہوئی ہیں۔ان خیالات کا اظہار باچاخان مرکز پشاور میں پی کے 8پشاورکے ضمنی انتخابات کے لیے بنائی گئی انتخابی کمیٹی کے اجلاس میں شریک ممبران نے کیا،اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین اور صوبائی سیکرٹری مالیات خوشدل خان ایڈووکیٹ نے کی ،جس میں اے این پی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سردارحسین بابک،مرکزی فنانس سیکرٹری ارباب محمد طاہرخلیل،صوبائی سیکرٹری اطلاعات ہارون بشیر بلور،ارباب انعام اللہ،ارباب عثمان،ملک نسیم اور پی کے 8کے امیدوارا عجازسیماب نے شرکت کی،اجلاس میں انتخابی مہم پر اطمینان کا اظہار کیاگیا،اور فیصلہ کیاگیا کہ 29اپریل کو چارسدہ لنڈے سڑک پر ایک عظیم الشان جلسۂ منقعد کیاجائے گا جس میں پارٹی کے صوبائی صدر اور سابق وزیراعلیٰ امیرحیدرخان ہوتی خصوصی طور پر شرکت اور خصوصی خطاب کریں گے،اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ پی کے 8کی ہر یونی کونسل میں دوبارہ انتخابی مہم شروع کی جائے گی،اور 29اپریل کے جلسۂ کی تیاریوں اوراسے کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے 25اپریل کو خصوصی اجلاس منعقد کیاجائے گا۔اجلاس میں پارٹی امیدوار کے حق میں حلقہ کے عوام کی جانب سے بھرپور تعاون اور توجہ کو بھی سراہا گیا۔