مورخہ 2فروری 2016ء بروز منگل
پی آئی اے ملازمین پرفائرنگ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے ، سینیٹر زاہد خان
حکومت نے درجنوں مزدوروں کو زخمی کر کے مارشل لاء دور کی یاد تازہ کر دی ہے،
نواز شریف کے آستین کے سانپ حکومت کے خلاف عوام کے جذبات بھڑکانے کا کوئی موقع جانے نہیں دیتے

پشاور ( پ ر ) عوامی نیشنل پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات سینیٹر زاہد خان نے پی آئی اے کے ہڑتالی ملازمین کے خلاف ریاستی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کے آستین کے سانپ حکومت کے خلاف عوام کے جذبات بھڑکانے کا کوئی موقع جانے نہیں دیتے حکومتی وزراء کے کل کے بیانات نے جلتی پر تیل کا کام کیا ۔ اہم قومی اداروں کو اپنے چہیتوں اور شراکت داروں کے حوالے کرنے والی حکومت نے ایک مزدور کی جان چھیننے کے علاوہ درجنوں مزدوروں کو زخمی کر کے مارشل لاء دور کی یاد تازہ کر دی ہے ۔ سینیٹر زاہد خان نے مطالبہ کیا کہ مزدوروں پر لاٹھی گولی کااستعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔