مورخہ 20 مارچ 2016ء بروز اتوار
پولیس فورس کی تنخواہوں کی بند ش معاشی قتل عام کے مترادف ہے ، ہارون بشیر بلور
اہلکاروں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ڈٹ کر مقابلہ کیا اور دیگر سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ،
اہلکار سالہا سال ڈیوٹی دینے کے بعد پولیس قوانین اور قواعد و ضوابط سے پوری طرح آگاہ ہو چکے ہیں
صوبائی حکومت امن و امان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر سپیشل پولیس فورس کی بلاتاخیر مستقلی کے احکامات جاری کرے۔

پشاور ( پ ر ) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات ہارون بشیر بلور نے سپیشل پولیس فورس کی جلد مستقلی اور 4ماہ سے بند تنخواہوں کے اجراء کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں امن و امان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر سپیشل پولیس فورس پر بھاری ذمہ داری عائد ہو تی ہے جبکہ ماضی میں بھی اس فورس کے اہلکاروں نے انتہائی سخت حالات میں صوبے کے تمام اضلا ع میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے ، اے این پی سیکرٹریٹ سے جاری ایک بیان میں ہارون بشیر بلور نے کہا کہ سپیشل پولیس فورس کے اہلکاروں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور پولیس فورس کے ایک اہم دستے کی حیثیت سے ہمیشہ دیگر سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی رہی ہے ،تاہم صوبائی حکومت نے ان کی تنخواہ گزشتہ 4ماہ سے بند کر رکھی ہے جو ان کے معاشی قتل عام کے مترادف ہے ، انہوں نے کہا کہ سپیشل فورس کے اہلکاروں نے پولیس فورس کی تعداد میں کمی کے باوجود ان کے ہمراہ تمام مشکل حالات میں ان کا ساتھ دیا اور ہمیشہ مردانہ وار مقابلے کیلئے سپیشل فورس کے اہلکار فرنٹ لائن پر رہے، سردار بابک نے کہا کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر پولیس اہلکاروں کی تعداد میں کمی نظر آ رہی ہے لہٰذا صوبائی حکومت کو اس اہم مسئلہ پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے سپیشل پولیس فورس کے اہلکاروں کی جلد اور بلاتاخیر مستقلی اور ان کی تنخواہوں کے اجراء کے احکامات جاری کرنے چاہئیں، انہوں نے کہا کہ یہ اہلکار سالہا سال سے کام کرنے کی وجہ سے نہ صرف پولیس قوانین کے قواعد و ضوابط سے پوری طرح با خبر ہو چکے ہیں بلکہ اب یہ ایک تجربہ کار فورس بھی بن گئی ہے ،انہوں نے کہا کہ اب صوبائی حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ صوبے میں امن و امان کی موجودہ صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے ان اہلکاروں کو تنخواہیں جاری کرے ،تا کہ سپیشل فورس کے اہلکار مزید دلجمعی کے ساتھ کام کر سکیں،