مورخہ 15مارچ 2016ء بروز منگل

اسفندیار ولی خان اور امیر حیدر خان ہوتی کا
پروین گل بی بی کے انتقال پر اظہار تعزیت

پشاور ( پ ر ) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان اور صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی نے اے این پی نوشہرہ کی خاتون رہنما پروین گل بی بی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت کیلئے دعا کی ہے، اے این پی سیکرٹریٹ سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں پارٹی رہنماؤں نے مرحومہ کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ مرحومہ کی پارٹی کیلئے خدمات کو تا حیات یاد رکھا جائے گا، انہوں نے کہا کہ اے این پی ایک بہادر کارکن سے محروم ہو گئی ہے اور پروین گل بی بی کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء کبھی پُر نہیں ہو سکے گا،انہوں نے مرحومہ کی مغفرت اور پسماندگان کے صبر جمیل کیلئے بھی دعا کی۔

مورخہ 15مارچ 2016ء بروز منگل

میاں افتخار حسین کا پروین گل بی بی کے انتقال پر اظہار تعزیت

پشاور ( پ ر ) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین نے اے این پی نوشہرہ کی خاتون رہنما پروین گل بی بی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت کیلئے دعا کی ہے، اے این پی سیکرٹریٹ سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے مرحومہ کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ مرحومہ نے علالت کے باوجود پارٹی کیلئے جو گراں قدر خدمات انجام دی ہیں وہ مدتوں یاد رکھی جائیں گی، انہوں نے کہا کہ مرحومہ پروین گل بی بی جرأت اور بہادری کی اعلیٰ مثال تھیں اور خدمت خلق کے جذبے سے سرشار ہمیشہ عوام کی خدمت کیلئے پیش پیش رہیں ، میاں افتخار حسین نے کہا کہ اے این پی ایک بہادر کارکن سے محروم ہو گئی ہے اور پروین گل بی بی کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء شاید ہی کبھی پُر ہو سکے گا،انہوں نے مرحومہ کی مغفرت اور پسماندگان کے صبر جمیل کیلئے بھی دعا کی۔