psf

مورخہ : یکم فروری 2016 بروز پیر

پختون سٹودنٹس فیڈریشن پشاور یونیورسٹی کیلئے آرگنائزنگ کمیٹی کا قیام
پانچ رُکنی کمیٹی متعین کردہ مدت میں پی ایس ایف کی فارم سازی اور تنظیم سازی کو یقینی بنائے گی۔
پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کا سیاسی شعور عام کرنے میں کلیدی کردار رہا ہے۔ ایمل ولی خان

پشاور ( پریس ریلیز) پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے سینئر ہنماؤں کا ایک اہم اجلاس باچا خان مرکز پشاور میں منعقد ہوا جس کی صدارت اے این پی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری اور پختون ایس ایف کے ایڈوائزر ایمل ولی خان نے کی۔
اجلاس میں پی ایس ایف کے تنظیمی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔ ایمل ولی خان نے اس موقع پر پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن پشاور یونیورسٹی کیلئے ایک آرگنائزنگ کمیٹی کے قیام کا اعلان کیا جس کو ہدایت کی گئی کہ وہ متعین کردہ مدت کے اندر یونیورسٹی میں پی ایس ایف کی فارم سازی اور تنظیم سازی کے عمل کو یقینی بنائیں۔ فیصلے کے مطابق مراد علی مہمند اس کمیٹی کے چئیرمین ، متین خان جنرل سیکرٹری ، فیصل سردار فنانس سیکرٹری ، شاہد خان انفارمیشن سیکرٹری جبکہ ناظم خان یوسفزئی اس کے ممبر ہوں گے۔
ایمل ولی خان نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن خطے کی سیاسی شعور میں بنیادی کردار ادا کرتے ہوئے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتی آئی ہے اور اس کی اہمیت مسلمہ ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ پی ایس ایف کو مزید فعال بنانے پر بھرپور توجہ دی جائیگی اور اس مقصد کیلئے کارکنوں کو منظم طریقے سے متحرک بنایا جائیگا تاکہ خطے کے حالات کے تناظر میں پی ایس ایف کے پلیٹ فارم سے مثبت کام لیا جائے۔