ملک بھر میں وقفے وقفے سے ہونے والے دہشت گردی کے واقعات سے ثابت ہوا ہے کہ ان کی حملہ کرنے کی صلاحیت کم نہیں ہوئی ہے۔
وفاقی حکومت کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف ٹھوس موقف کا فقدان نظر آرہا ہے ۔
دہشت گردوں کے اصل ٹھکانوں کے خاتمے تک حالات ٹھیک کرنا ناممکن ہیں۔
صرف شاخیں کاٹنے سے دہشت گردی ختم نہیں ہوگی اس کی جڑیں کاٹنا ہوں گی اور اس کے مائنڈسیٹ پر ہاتھ ڈالنا ہوگا۔
سفاک دہشت گردوں کو عبرت ناک سزا دی جائے۔
شہداء کے پسماندگان کے صبر جمیل اورزخمیوں کی فوری صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔سربراہ عوامی نیشنل پارٹی
ہفتہ 06فروری 2016ء ؁ ( )
عوامی نیشنل پارٹی کے قائد اسفندیار ولی خان نے کوئٹہ جناح پارک کے قریب ضلع کچھری کے باہر ہونے والے خود کش بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سفاک دہشت گردوں کو عبرت ناک سزا دی جائے دہشت گردی ملکی سلامتی کے لیے سب سے سنگین خطرہ ہے ،ملک بھر میں وقفے وقفے سے ہونے والے دہشت گردی کے واقعات سے ثابت ہوا ہے کہ ان کی حملہ کرنے کی صلاحیت کم نہیں ہوئی ہے،وفاقی حکومت کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف ٹھوس موقف کا فقدان نظر آرہا ہے دہشت گردوں کے اصل ٹھکانوں کے خاتمے تک حالات ٹھیک کرنا ناممکن ہیں صرف شاخیں کاٹنے سے دہشت گردی ختم نہیں ہوگی اس کی جڑیں کاٹنا ہوں گی اور اس کے مائنڈسیٹ پر ہاتھ ڈالنا ہوگا،عوامی نیشنل پارٹی شہداء کے پسماندگان کے صبر جمیل اورزخمیوں کی فوری صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔