2016 وفاقی حکومت جان بوجھ کر چائنا پاک اکنامک کاریڈور کو متنازعہ بنا رہی ہے، امیر حیدر خان ہوتی

وفاقی حکومت جان بوجھ کر چائنا پاک اکنامک کاریڈور کو متنازعہ بنا رہی ہے، امیر حیدر خان ہوتی

وفاقی حکومت جان بوجھ کر چائنا پاک اکنامک کاریڈور کو متنازعہ بنا رہی ہے، امیر حیدر خان ہوتی

Graphic1

مورخہ : 8 جنوری 2016 بروز جمعہ
وفاقی حکومت جان بوجھ کر چائنا پاک اکنامک کاریڈور کو متنازعہ بنا رہی ہے ‘ امیر حیدر خان ہوتی
مغربی روٹ پر عمل درآمد نہیں کیا گیا تو پنجاب کی راہداری بھی بننے نہیں دینگے۔
پختون شہداء کے جنازے اُٹھاتے تھک چکے ہیں، نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل کی اشد ضرورت ہے۔
داعش کے معاملے کو سنجیدگی سے لینے کی ضروت ہے۔ محبت آباد مردان میں شمولیتی اجتماع سے خطاب

پشاور (پریس ریلیز) اے این پی کے صوبائی صدر اور سابق وزیراعلیٰ امیرحیدرخان ہوتی ایم این اے نے اقتصادی راہداری مسئلے پر صوبائی حکومت کا بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ چائناپاک اکنامک کاریڈور کو مرکزی حکومت متنازعہ بنارہی ہے اوراس کے ذمہ دارو زیراعظم میاں نوازشریف کے وزیراورمشیر ہیں،اس معاملے پر عوامی نیشنل پارٹی پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں سے مل کر آخری حدتک جانے کوتیار ہے ، پنجاب حکومت خواب خرگوش میں ہے داغش کا معاملہ سنجیدہ لیاجائے ،سعودی ایران تنازعے میں پاکستان کو ثالث کا کردار کرناچاہئے ہمارے راستے میں رکاؤٹیں ڈالنے والے کان کھول کر سن لیں 2018ء اے این پی کی کامیابی کا سال ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کی شام مردان کے یونین کونسل محبت آباد کے علاقہ جان آباد ہلال کالونی میں ایک بڑے شمولیتی اجتماع سے خطاب کے دوران کیا جس میں محبت آباد ویلج کونسل کے چیئرمین حاجی مزمل خان ،حاجی محمد اخان ،حاجی جمیل خان ،نعمان خان اورحاجی عبدالوکیل نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔

امیرحیدرخان ہوتی نے شمولیت اختیار کرنے والوں کو سرخ ٹوپیاں پہنائیں کارکنوں اور نوجوانوں نے سابق وزیراعلیٰ پر زبردست گل پاشی کی اور ڈھول کی تاپ پران کا استقبال کیا جلسے سے ضلع مردان کے ناظم اور اے این پی کے ضلعی صدرحمایت اللہ مایار، جنرل سیکرٹری حاجی لطیف الرحمان ،سابق امیدوار اسمبلی علی خان اورمزمل خان نے بھی خطاب کیا امیرحیدرخان ہوتی نے کہاکہ اے این پی نے پختون قوم کی خوشحالی اس خطے کی ترقی اورآزادی کے لئے روزاول سے قربانی دی ہے اور انہیں خوشی ہے کہ آج وزیراعلیٰ بھی اس مٹی کے حقوق کے لئے آواز اٹھاکر باچاخان بابا اور خان عبدالولی خان کے فلسفے کی حمایت کرنے لگے ہیں انہوں نے کہاکہ اکنامک کوریڈور پر حکومتی موقف سے مکمل اتفاق کرتے ہیں اور کرسی کی پرواہ کئے بغیر اس مسئلے پر حکومت اوراپوزیشن جماعتوں کا ساتھ دیں گے۔

انہوں نے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ اکنامک کوریڈور کے مسئلے پر وہ مرکز سے مستعفی ہونے کو تیارہیں لیکن وزیراعلیٰ کو بھی کرسی کو لات دینا ہوگی انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت نے اس مسئلے کو پیچیدہ بنادیاہے اور اس کے ذمہ دار وزیراعظم کے وزیر اور مشیر ہیں انہوں نے کہاکہ مغربی روٹ پر وعدے کے مطابق عمل درآمد نہ کیاگیا تو پنجاب کی راہداری بھی نہیں بننے دیں گے اور آئینی ،قانونی اور سیاست جنگ لڑ کر صوبے اور پختونوں کے حقوق کے لئے آخری حدتک جائیں گے اورکالاباغ طرز پراس منصوبے کی مخالفت کریں گے۔

اے این پی کے صوبائی صدر نے کہاکہ داغش کا معاملہ سنجیدہ لیاجائے اور پنجاب حکومت خواب غفلت کی نیند سورہی ہے ہمین حقیقت تسلیم کرناہوگی پڑھے لکھے لوگ گمراہ ہورہے ہیں داغش کا معاملہ سنجیدہ لیاجائے مرکزی حکومت اٹھ کھڑی ہو خدانخواستہ یہ مسئلہ افغانستان سے دہشت گردی کی لگی آگ کی طرح وزیرستان سے ہوتاہوا پختون خوا اوربعدمیں پورے ملک میں پھیل نہ جائے انہوں نے کہاکہ پختون قو م نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنے پیاروں کے جنازے اٹھااٹھاکر تھک چکی ہے اوریہ خطہ مزید کسی جنگ کا متحمل نہیں ہوسکتا انہوں نے کہاکہ ہمارے پاس غلطی کی گنجائش موجودنہیں قومی ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد کیاجائے انہوں نے ایران سعودی تنازعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ دونوں اسلامی ملکوں کے درمیان کشیدگی سے پوری امت مسلمہ میں تشویش پائی جاتی ہے پاکستان اس مسئلے میں ثالث کا کردار اداکرے بے اتفاقی سے مسلم دشمن عناصر کو فائدہ ہوگا امیرحیدرخان ہوتی نے اپنے خطاب میں صوبائی حکومت پر کڑی نکتہ چینی کی اورکہاکہ تبدیلی کے نام پر آنے والی حکومت نے اب تک کوئی بڑا کارنامہ انجام نہیں دیاہے ہمارے دورحکومت کے پراجیکٹ پر اپنے نام کی تختیاں لگائی جارہی ہے حکومت نے ڈھائی سال میں کوئی بڑا منصوبہ شروع نہیں کیا بلکہ ہمارے دور کے منصوبوں کو بند کردیاہے انہوں نے مزید کہاکہ ہمارے راستے میں رکاؤٹیں کھڑی کرنے والے سن لیں کہ 2018میں پختون قوم بیلٹ کے ذریعے نام نہاد تبدیلی والوں سے نجات حاصل کرے گی انہوں نے کہاکہ سرخ جھنڈے امن اور انقلاب کی نشاہی ہے ۔

شیئر کریں