مورخہ : 22.4.2016 بروز جمعہ

وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے اسفندیار ولی خان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار اور بیمار پرسی
وزیر اعظم کی پروٹو کول ٹیم نے وزیر اعظم کی جانب سے اے این پی کے سربراہ کو پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔

پشاور ( پریس ریلیز ) وزیر اعظم محمد نواز شریف کی پروٹوکول ٹیم نے اے این پی کے سربراہ اسفندیار ولی خان کی عیادت کرتے ہوئے ان کو وزیر اعظم کی نیک خواہشات اور دُعاؤں پر مشتمل پیغام پہنچایا اور اُن کی خدمت میں ایک گلدستہ پیش کیا جو کہ محمد نواز شریف کی جانب سے اے این پی کے سربراہ کیلئے بطور خاص بھیجا گیا تھا۔
اے این پی سیکرٹریٹ سے جاریکرہد بیان کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کی پروٹوکول ٹیم نے جمعہ کے روز اسفندیار ولی خان سے خصوصی ملاقات کی جس کے دوران اُنہوں نے وزیر اعظم کی جانب سے اے این پی کے سربراہ کی عیادت کی اور ان کیلئے نیک تمناؤں اور خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر اسفندیارولی خان کو وزیر اعظم کی جانب سے پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا گیا۔