مورخہ 7فروری 2016ء بروزاتوار
نواز شریف مزدور دشمن وزراء کو فارغ کر کے پی آئی اے ملازمین سے خود مذاکرات کریں، زاہد خان
ملازمین پر گولی چلانے والوں اور شہید ملازمین کے بار ے حقائق کی خاطر جوڈیشل کمیشن فوری قائم کیا جائے

پشاور ( پ ر ) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم مزدوردشمن وزراء کو فارغ پی آئی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے خود مذاکرات کریں ۔ پی آئی اے کی بندش سے ملک کو اقتصادی نقصان اور بیرون ملک بدنامی ہورہی ہے ۔ پی آئی اے کے مرکزی لاپتہ رہنماؤں کو بازیار کرایا جائے ۔ حکومت نے پی آئی اے کا معاملات جلد حل نہ کیا تو اے این پی بھی سڑکوں پر ہوگی ۔ بیرون ملک کاروبار اور ملازمت کرنے والے پاکستانی ویزوں کی مدت ختم ہونے پر رل گئے ۔ زاہد خان نے مزید کہا کہ ملازمین پر گولی چلانے والوں اور شہید ملازمین کے بار ے میں حقائق کی خاطر جوڈیشل کمیشن فوری قائم کی جائے۔ اے این پی مزدوروں کے ساتھ کھڑی ہے حکومت ہوش کے ناخن لے کر معاملے کو جلد حل کرے۔