2016 نارتھ ناظم آباد میں رینجرز کی چوکی پر ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔سینیٹر شاہی سید

نارتھ ناظم آباد میں رینجرز کی چوکی پر ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔سینیٹر شاہی سید

نارتھ ناظم آباد میں رینجرز کی چوکی پر ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔سینیٹر شاہی سید

نارتھ ناظم آباد میں رینجرز کی چوکی پر ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔سینیٹر شاہی سید
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل تابڑ توڑ کاروائیوں کے بعد دہشت گردی کے واقعات میں کمی آگئی تھی۔
ٹارگٹڈ کاروائیوں کی رفتار میں کمی سے دہشت گرد اپنی موجودگی کا احساس دلارہے ہیں۔
اس قسم کی کاروائیوں سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوصلے کو پست نہیں کیا جاسکتا ۔
عوامی نیشنل پارٹی کا مطالبہ ہے کہ کراچی آپریشن منطقی انجام تک جاری رکھا جائے۔صدر اے این پی سندھ
کراچی۔ جمعرات 14 جنوری 2016،
عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے نارتھ ناظم آباد میں رینجرز کی چوکی پر ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں دہشت گرد ایک مرتبہ پھر منظم ہورہے ہیں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل تابڑ توڑ کاروائیوں کے بعد دہشت گردی کے واقعات میں کمی آگئی تھی ٹارگٹڈ کاروائیوں کی رفتار میں کمی سے دہشت گرد اپنی موجودگی کا احساس دلارہے ہیں بزدلانہ کاروائی کی بھر پور مذمت کرتے ہیں زخمیوں کی فوری صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں واقعے میں ملوث عناصر کو گرفتار کرکے عبرت ناک سزا دی جائے ،باچا خان مرکز سے جاری کردہ بیان میں اے این پی سندھ کے صدر اور پختون ایکشن کمیٹی (لویہ جرگہ) کے چیئر مین سینیٹر شاہی سید نے مذید کہا ہے کہ اس قسم کی کاروائیوں سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوصلے کو پست نہیں کیا جاسکتا ،عوامی نیشنل پارٹی کا مطالبہ ہے کہ کراچی آپریشن منطقی انجام تک جاری رکھا جائے ۔
شیئر کریں