مورخہ 5فروری 2016ء بروز جمعہ

ملگری استاذان نے متوقع الیکشن کیلئے اپنے پینل کا اعلان کر دیا

پشاور ( پ ر ) ملگری استاذان تنظیم نے آل ٹیچرز ایسوسی ایشن کے متوقع الیکشن کیلئے اپنے پینل کا اعلان کر دیا ،صدارت کیلئے اسلام الدین خان اور صوبائی جنرل سیکرٹری کیلئے صدیق الرحمان نامزد کر دیئے گئے ، اس بات کا اعلان ملگری استاذان کی صوبائی مجلس عاملہ کے اجلاس میں کیا گیا جو باچا خان مرکز پشاور میں زیر صدارت تنظیم کے صوبائی صدر امجد ترکوال منعقد ہوا ، اجلاس میں وارث خان خلیل ،گوہر علی خان ،عثمان سنگر، عارف خٹک اور عبدالقیوم کے علاوہ پشاور، چارسدہ ،مردان، نوشہرہ اور مانسہرہ کے صدور نے بھی شرکت کی،اجلاس میں صوبائی پارلیمانی بورڈ کو دیگر گروپوں کے ساتھ انتخابی اتحاد کے حوالے سے مکمل اختیار بھی دیدیا گیا۔