مورخہ : 16.2.2016 بروز منگل

ملک میں تبدیلی اور انصاف کے دعویدار عمران خان کو اپنے وزراء کی کرپشن نظر نہیں آر ہی ہے۔ زاہد خان
عمران خان اور ان کی پارٹی صرف اخباری بیانات کی حد تک کرپشن کے خلاف ہے۔

پشاور(پ،ر) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی اطلاعات زاہد خان نے کہا ہے کہ ملک میں تبدیلی اور انصاف کے دعویدار عمران خان کو اپنے وزراء کی کرپشن نظر نہیں آرہی ہے،دوسروں پر کرپشن اور بدعنوانی کے الزامات لگانے والے پہلے اپنا دامن صاف ثابت کریں،اے این پی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ اپنے بیان میں انہوں نے کہاہے کہ عمران خان اور ان کی پارٹی صرف اخباری بیانات کی حد تک کرپشن کے خلاف ہے،اگرچہ اب بھی صوبائی حکومت میں بدعنوان وزراء شامل ہیں،انہوں نے کہا کہ صوبائی احتساب کمیشن کے چئیرمین کو کرپٹ وزراء کے خلاف کارروائیوں سے روکنے پرمجبوراً استعفیٰ دینا پڑا،زاہد خان نے مزید کہا کہ اس سے قبل قومی وطن پارٹی کے دو وزراء پر کرپشن ثابت ہونے کے باعث فارغ کردیا گیاتھا،مگر دوبارہ حکومت میں شامل ہونے پر ان کے دامن بنی گالا میں صاف کردیے گیے،اور اسی پارٹی کو دوبارہ اپنے کابینہ کا حصہ بنایا گیا،جو عمران خان اور ان کی جماعت کے دوہرے معیار اور دوغلی پالیسی کا بین ثبوت ہے،انہوں نے کہا وزیراعلیٰ صوبے میں بدعنوانی اور بدامنی کے خاتمے کے بجائے اضافہ کے ذمہ دار ہیں۔