ملک عثمان اچکزئی نے مردان ہاؤس میں  یونس خان بونیری سے ملاقات۔
سینکڑوں سرکردہ رہنماؤں و کارکنان کی شہادتوں، پارٹی ذمہ داران کی املاک پر بم حملوں اور منظم انداز میں غیر اعلانیہ پابندی کے باوجود ہم نے ہمت نہیں ہاری۔یونس خان بونیری
کراچی۔منگل 09 فروری 2016
عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان کے رہنماء اور ڈسٹرکٹ ضلع قلعہ عبداللہ کے چیئر مین ملک عثمان اچکزئی نے مردان ہاؤس میں اے این پی کے صوبائی جنرل سیکریٹری یونس خان بونیری سے ملاقات کی اور پارٹی کے صوبائی میڈیا سیل سمیت دیگر شعبہ جات کا معائنہ کیا اس موقع پر سائیں علاؤالدین آغا سمیت دیگر رہنماء بھی موجود تھے اس موقع پرصوبائی جنرل سیکریٹری یونس خان بونیری نے کہا کہ دور جدیدمیں میڈیا کی اہمیت سے کسی طور انکار نہیں کیا جاسکتا میڈیا کے حوالے سے اے این پی سندھ تمام ترجدید سہولیات سے آر استہ ہے عوامی نیشنل پارٹی کی تنظیم بد ترین حالات کا بھر پور مقابلہ کیا ہے سینکڑوں سرکردہ رہنماؤں و کارکنان کی شہادتوں، پارٹی ذمہ داران کی املاک پر بم حملوں اور منظم انداز میں غیر اعلانیہ پابندی کے باوجود ہم نے ہمت نہیں ہاری ہے عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنان بموں اور گولیوں کی بارش میں بھی ثابت قدم رہے ہیں بلدیاتی حلقہ بندیوں میں تبدیلیوں کے بعد وارڈوں اور یونین کونسل کی سطح پر پارٹی کی تنظیم نو آخری مراحل میں ہے تنظیمی لحاظ سے پارٹی کے سب سے مضبو ط ،اہم اور بڑے ضلع غربی کے مسلسل تین ضلعی صدور ،ایک جنرل کی شہادت کے بعد اب مذکورہ ڈسٹرکٹ کی تنظیم نو تکمیل کے قریب ہے انہوں نے مذید کہا کہ شہر میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن کے بعد حالات میں قدر بہتری آئی ہے عوامی نیشنل پار ٹی کراچی آپریشن کی بھر پور حمایت کرتی ہے ہمار ا مطالبہ ہے کہ آپریشن کو منطقی انجام تک جاری رکھا جائے آپریشن کو متنازعہ بنانا بنانے والے شہر کے امن کے دشمن ہیں اس موقع پر ملک عثمان اچکزئی نے کہا کہ علم و قلم کے ذریعے قوم کی تقدید بدلنا چاہتے ہیں عوامی نیشنل پارٹی قومی شعور ،آگہی ،ترقی اور خوشحالی کے لیے سرگرم عمل ہے باچا خان اور خان عبدالولی خان کے ارمانوں کی تکمیل کے لیے ہم شب و روز جدوجہد کررہے ہیں ہمارے اکابرین کے چار اور پانچ دہائیوں قبل کا موقف آج ہر پشتون کی دل کی آواز بن چکا ہے ہماری درس گاہوں پر حملوں کے باوجود والدین جوق درجوق اپنے جگر گوشوں کو تعلیم کے حصول کے لیے بھیج رہے ہیں عوامی نیشنل پارٹی کی سیاست جیت چکی ہیقوم کی آنکھوں میں دھول جھونکنے والے اب بے نقاب ہوچکے ہیں آئندہ انتخابات میں عوامی نیشنل پارٹی خاص طور پر صوبہ بلوچستان میں بھر پور پارلیمانی قوت بن کر ابھرے گی ۔