مورخہ : 21.4.2016 بروز جمعرات

قصہ خوانی شہداء کی یاد میں تقریب23 اپریل کو باچاخان مرکز میں ہوگی
مرکزی وصوبائی قائدین شہداء کو خراج عقیدت اور یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائیں گے،اے این پی

پشاور(پ،ر) عوامی نیشنل پارٹی کے زیراہتمام قصہ خوانی شہداء کی یاد میں مرکزی تقریب سہ پہر دو بجے باچاخان مرکزپشاور میں ہوگی،جس میں مرکزی اور صوبائی قائدین 23اپریل 1930ء کو انگریزسامراج کے ہاتھوں بے دردی سے شہید کیے جانے واے شہداء کو خراج عقیدت پیش کریں گے، تقریب کے بعد مرکزی اور صوبائی قائدین مشترکہ طور پر شہداء کی یاد گارپر پھولوں کی چادر چڑھائیں گے یادگار پر شمعیں روشن کی جائیں گی ۔