مورخہ 14مارچ 2016ء بروز پیر
فافین نے سینیٹر ستارہ ایاز کوسینیٹ کی بہترین پارلیمنٹیرین قرار دے دیا
اسمبلی اجلاس میں بہترین حاضری ، عوامی مسائل کو اجاگر کرنے اور بہترین کارکردگی کی بنیاد پرایوارڈ سے نوازا گیا
اے این پی کے تمام مرکزی و صوبائی رہنماؤں کی جانب سے سینیٹر ستارہ ایاز کومبارکباد ،

پشاور ( پ ر ) عوامی نیشنل پارٹی کی سینئر رہنما سینیٹر ستارہ ایاز کو فافین (فافن) نے اپنی ایک سالہ رپورٹ میں بہترین پارلیمنٹیرین قرار دیا ہے اور انہیں ایوار ڈسے نوازا ہے ، یہ ایوارڈ اے این پی کی سینیٹر ستارہ ایاز کو اسمبلی اجلاس کے دوران بہترین حاضری ، عوامی مسائل کو اجاگر کرنے اور اسمبلی بزنس میں دلچسپی لینے اور بہترین کارکردگی کی بنیاد پر دیا گیا ہے ،دریں اثناء اے این پی کے مرکزی و صوبائی رہنماؤں نے ستارہ ایاز کو فافین(FAFEN) کی جانب سے سینیٹ میں بہترین پارلیمنٹیرین کا ایوارڈ حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے اور اسے عوامی نیشنل پارٹی کی کارکردگی کیلئے نیک شگون قرار دیا ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ اے این پی کے تمام پارلیمنٹیرین سینیٹر ستارہ ایاز کی طرح عوامی مسائل کو اجاگر کرنے اور اسمبلی بزنس میں دلچسپی لینے کے کام کو جاری رکھیں گے۔