کراچی۔10 مئی 2016،
عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری یونس خان بونیری نے کہا ہے کہ ہم نے عدم تشدد کے ہتھیار سے اس سامراج کو شکست دی جس کی سلطنت میں سورج غروب نہیں ہوتا تھاشہر میں مذہبی انتہاء پسندوں اور مافیا طرز کی سیاست کے علمبرداروں کے خلاف ڈٹ کر کھڑی ہونے والی جماعت صرف اور صرف عوامی نیشنل پارٹی ہے عوامی نیشنل پارٹی کی گراس روٹ لیول پر تنظیم نو آخری مراحل میں ہے عوامی نیشنل پارٹی کا کارکن لال جھنڈا تھامے میدان عمل میں نکلنے کے لیے پارٹی قیادت کے احکامات کے انتظار میں ہے اے این پی شہر کی گلی گلی میں اپنا تنظیمی اسٹرکچر فعال کرچکی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کورنگی بلال کالونی میں شہید صادق خٹک اور شہید ایمل زمان خٹک کی تیسری برسی کی تقریب اور فخر افغان ہاؤس الآصف اسکوائر سہراب گوٹھ میں ضلع شرقی کے اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے مذید کہا کہ سانحہ 12 مئی ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے عوامی نیشنل پارٹی کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے عوامی نیشنل پارٹی کے اسلاف اور کارکنان نے جنگ آزادی سے لیکر دہشت گردی کے خلاف جنگ تک سب سے زیادہ قربانیاں دیں ہیں،عوامی نیشنل پارٹی سانحہ بارہ مئی کے شہداء کو بھر پور انداز میں خراج تحسین پیش کرے گی سانحے والے روز پارٹی قائدین شہداء کے گھروں پر جائیں گے اور پسماندگان کی دل جوئی کریں گے اور سہہ پہر تین بجے صوبائی سیکرٹیریٹ باچا خان مرکز میں شہداء کے ایصال ثواب کے لیے قر آن خوانی کی جائے گی اور شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا جائے گا ،اس موقع پر ضلعی صدور نور شیر خان ،شیر خان اکاخیل سمیت صوبائی نائب صدر سائیں علاؤالدین آغا، نصیب اللہ اورکزئی ،جادید خٹک اور مصطفی خان یوسف زئی نے بھی خطاب کیا ۔