مورخہ : 7.3.2016 بروز پیر

عوامی نیشنل پارٹی کی صوبائی کابینہ کا اجلاس 10 مارچ کو پشاور میں طلب
اجلاس میں تحقیقاتی کمیٹیوں کی رپورٹس پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائیگا۔
کابینہ ارکان اپنی بروقت شرکت کو یقینی بنائیں تاکہ متعلقہ اُمور کا تفصیلی جائزہ لیا جائے۔ حیدر خان ہوتی کی ہدایت

پشاور (پریس ریلیز) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی نے پارٹی کی صوبائی کابینہ کا اجلاس 10 مارچ بروز جمعہ صبح 11 بجے باچا خان مرکز میں طلب کر لیا ہے۔
اے این پی سیکرٹریٹ سے جاریکردہ بیان کے مطابق صوبائی کابینہ کے اجلاس میں پارٹی کی تشکیل کردہ صوبائی عہدیداران پر مشتمل رپورٹس پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائیگا اور بعض اہم فیصلے کیے جائیں گے۔
امیر حیدر خان ہوتی نے کابینہ کے تمام ارکان کو ہدایت کی ہے کہ وہ اجلاس میں اپنی بروقت شرکت کو یقینی بنائیں اور پوری تیاری کیساتھ آجائیں تاکہ اجلاس کے ایجنڈے سے متعلق اُمور تفصیل کیساتھ جائزہ لیا جائے اور اس کی روشنی میں فیصلے کیے جائیں۔