مورخہ 5فروری 2016ء بروز جمعہ

عوامی نیشنل پارٹی کی ایڈمیشن کمیٹی کا اجلاس

پشاور ( پ ر ) عوامی نیشنل پارٹی کی ایڈمیشن کمیٹی کا ایک اجلاس کمیٹی کے چیئرمین بشیر خان مٹہ کی زیر صدارت باچا خان مرکز میں منعقد ہوا ،اجلاس میں کمیٹی کے دیگر ممبران ارباب محمد طاہر خان خلیل اور عمران آفریدی اور شگفتہ ملک نے بھی شرکت کی ، اس موقع پر افغانستان میں داخلہ کے خواہش مند پارٹی سے وابستہ امیدواروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنی درخواستیں پارٹی کی ضلعی تنظیموں کی وساطت سے صوبوں کو ارسال کریں جبکہ صوبوں کو ان درخواستوں کو جلد از جلد باچا خان مرکز میں جمع کرانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے،تا کہ ان کے داخلوں کو حتمی شکل دی جا سکے اور وہ اپنا تعلیمی سلسلہ بلاتاخیر جاری رکھ سکیں ۔