مورخہ 4 اپریل 2016ء بروز پیر

عوامی نیشنل پارٹی کسٹم ایکٹ کے خلاف کل ملاکنڈ ڈویژن کے تمام اضلاع اور کوہستان میں مظاہرے کرے گی

پشاور ( پ ر ) عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام کل مورخہ5اپریل 2016کو بوقت 2بجے دوپہر ملاکنڈ کے تمام اضلاع اور کوہستان میں کسٹم ایکٹ کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔
اس سلسلے میں ملاکنڈ میں پریس کلب بٹ خیلہ کے سامنے، بونیر میں سواڑی کے مقام پر ،سوات میں نشاط چوک،شانگلہ میں الپوری اور چترال کے ہیڈ کوارٹر میں مظاہروں کا انعقاد کیا جائے گا، جبکہ دیر پائیں میں تیمر گرہ شہید چوک ، دیر بالامیں خال کے مقام پر اور کوہستان کے ہیڈ کوارٹر میں بھی احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے ، تمام ہیڈ کوارٹرز اور اضلاع میں مظاہروں کا انعقاد بیک وقت دوپہر 2بجے کیا جائے گا۔