گزشتہ چند برسوں سے شہر میں اے این پی نے ناقابل بیان مصائب کا سامنا کیا ہے ہم سے زیادہ امن کی خواہش کسی کی نہیں ہوسکتی ۔سینیٹر شاہی سید
کراچی آپریشن کا سیاسی مفادات کی نظر ہونا بہت بڑا قومی المیہ ہوگاموجودہ ٹارگٹڈ آپریشن شہر کی تاریخ کا سب سے موثر آپریشن ہے ۔
شہر میں دہشت گردوں کے خلاف کاروائیوں کے حوالے سے ہمارا موقف ٹھوس اور واضح ہے۔
عوامی نیشنل پارٹی کراچی آپریشن کی حمایت میں ڈٹی ہوئی تھی اور رہے گی ۔
کراچی کے امن کا فارمولہ سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس فیصلے کے نکات ہیں۔
الزامات لگانے والوں اور لگنے والوں دونوں سے تحقیقات ہونی چاہیے ۔
شہر کی بدلتی سیاسی صورت حال کے ساتھ پارٹی کے تنظیمی اسٹرکچر میں اصلاحات میں مصروف عمل ہیں۔صدر اے این پی سندھ
کراچی۔14مارچ 2016،
عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ شہر کی بدلتی سیاسی صورت حال کے ساتھ پارٹی کے تنظیمی اسٹرکچر میں اصلاحات میں مصروف عمل ہیں بڑے پیمانے پر پارٹی کے علاقائی رہنماؤں کی ٹارگٹ کلنگ کے بعد تنظیم کی نوک پلک ٹھیک کرنے میں مصروف عمل ہے ہمارے مضبوط گڑھ ضلع غربی کے کئی ضلع صدور ،جنرل سیکریٹریز سمیت درجنوں عہدیداران کو چن چن کر نشانہ بنایا گیا،جس ضلع میں ہمارے تین ضلعی صدور جو شہید کیا گیا وہاں آج بھی پارٹی عہدوں کے لیے امیدواروں کی قطاریں لگی ہوئی ہیں جلد ضلع غربی میں انٹرا پارٹی کا انعقاد کروئیں گے جس میں پارٹی عہدیداران ضلعی تنظیم کا انتخاب کریں گے پارٹی انتخابات کا راگ الاپنے والوں پارٹی کے اندر انتخابات کا عملی نمونہ دکھائیں گے ان خیالات کا انہوں نے مردان ہاؤس میں مختلف پارٹی وفود سے ملاقات کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے مذید کہا کہ گزشتہ چند برسوں سے شہر میں اے این پی نے ناقابل بیان مصائب کا سامنا کیا ہے ہم سے زیادہ امن کی خواہش کسی کی نہیں ہوسکتی، کراچی آپریشن کا سیاسی مفادات کی نظر ہونا بہت بڑا قومی المیہ ہوگاموجودہ ٹارگٹڈ آپریشن شہر کی تاریخ کا سب سے موثر آپریشن ہے شہر میں دہشت گردوں کے خلاف کاروائیوں کے حوالے سے ہمارا موقف ٹھوس اور واضح ہے عوامی نیشنل پارٹی کراچی آپریشن کی حمایت میں ڈٹی ہوئی تھی اور رہے گی ،اس موقع پر سینیٹر شاہی سید نے مذید کہا کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک کراچی آپریشن جاری ورہنا چاہیے کراچی کے امن کا فارمولہ سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس فیصلے کے نکات ہیں الزامات لگانے والوں اور لگنے والوں دونوں سے تحقیقات ہونی چاہیے ،