مورخہ : 21.4.2016 بروز جمعرات

ضلع کرک کیلئے جنرل سیکرٹری قدرت علی خان جبکہ جائنٹ سیکرٹری صدیق اللہ خان مقررکر دیئے گئے۔
صوبائی الیکشن کمیٹی کے چئیرمین حسین شاہ حسینی اور جنر ل سیکرٹری شگفتہ ملک نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا ۔

پشاور (پریس ریلیز) عوامی نیشنل پارٹی کی صوبائی الیکشن کمیٹی نے ضلع کرک میں گزشتہ عرصہ سے خالی ہونے والے ضلعی جنرل سیکرٹری کے عہدے کیلئے قدرت علی خان اور ضلعی جائنٹ سیکرٹری کے عہدے کیلئے صدیق اللہ خان کو مقرر کر دیا گیا ہے۔جس کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن باچا خان مرکز سے صوبائی الیکشن کمیٹی کے چیئرمین حسین شاہ حسینی اور جنرل سیکرٹری شگفتہ ملک نے جاری کر دیاہے۔ یاد رہے کہ مذکورہ عہدوں کیلئے یہی دو درخواستیں الیکشن کمیٹی کو موصول ہوئی تھیں