مورخہ : 1.6.2016 بروز بدھ

سید عاقل شاہ اپیلیٹ بورڈ کے ممبر نامزد کر دئیے گئے۔

پشاور (پریس ریلیز) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی نے اے این پی کے سینئر نائب صدر اور سابق صوبائی وزیر سید عاقل شاہ کو اپیلیٹ بورڈ کا ممبر نامزد کر دیا ہے اس بات کا فیصلہ اُنہوں نے باچا خان مرکز میں منعقدہ صوبائی کابینہ کے اجلاس میں مشاورت کے بعد کیا۔