2016 سڑکوں پر بے ہنگم ٹریفک نے صوبے کے عوام کی آمدورفت میں بے پناہ مشکلات پید ا کردی ہیں

سڑکوں پر بے ہنگم ٹریفک نے صوبے کے عوام کی آمدورفت میں بے پناہ مشکلات پید ا کردی ہیں

سڑکوں پر بے ہنگم ٹریفک نے صوبے کے عوام کی آمدورفت میں بے پناہ مشکلات پید ا کردی ہیں

مورخہ4.1.2016 بروز پیر

حکومت کی صحت و صفائی کی نا قص پالیسیوں کی وجہ سے عوام مختلف موذی امراض میں مبتلا ہیں ہارون احمد بلور
سڑکوں پر بے ہنگم ٹریفک نے صوبے کے عوام کی آمدورفت میں بے پناہ مشکلات پید ا کردی ہیں
میونسپل کارپوریشن اور ڈبلیو ایس ایس پی کی خاموشی نے صوبائی حکومت کی کارکردگی کو مشکوک بنادیا ہے۔

پشاور ( پریس ریلیز) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان ہارون احمد بلور نے کہا ہے کہ پشاور میں گردوغبار اور جا بہ جا گندگی کے ڈھیروں نے پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے صفائی اور آلودگی کو ختم کرنے کے دعوؤں اور اس کے اداروں کی کارکردگی کی قلعی کھول دی ہے ۔ اے این پی سے جاریکردہ اپنے ایک بیان میں اُنہوں نے کہا کہ پشاور کے بیشتر علاقے گردوغبار اور آلودگی سے اٹے ہوئے ہیں، اس پر متضاد یہ کہ سڑکوں پر بے ہنگم ٹریفک نے صوبے کے عوام کی آمدورفت میں بے پناہ مشکلات پید ا کردی ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ بے ہنگم ٹریفک کی آمدورفت کی وجہ سے اُٹھنے والا گردوغبار عوام کیلئے کسی عذاب سے کم نہیں ہے۔ ایسے وقت پر صفائی کی بجائے متعلقہ اداروں بشمول میونسپل کارپوریشن اور ڈبلیو ایس ایس پی کی خاموشی نے صوبائی حکومت کی کارکردگی کو مشکوک بنادیا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی صحت و صفائی کی نا قص پالیسیوں کی وجہ سے صوبے کے عوام مختلف موذی امراض میں مبتلا ہو چکے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ گندگی اور تعفن کی وجہ سے عوام کا سانس لینا محال ہو گیا ہے اُنہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ متعلقہ اداروں کا قبلہ درست کرے۔

شیئر کریں