مورخہ : 1.6.2016 بروز بدھ

سردار حسین بابک کو الیکشن کمیشن کا چئیرمین نامزد کر دیا گیا۔

پشاور (پریس ریلیز) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی نے صوبائی الیکشن کمیشن کی تشکیل نو کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک کو الیکشن کمیشن کا چئیرمین نامزد کر دیا ہے جبکہ دیگر ممبران میں جاوید خان یوسف زئی ، ایوب خان اشاڑی ، حسین علی شاہ حسینی اور شگفتہ ملک کے نام شامل ہیں۔ اس بات کا فیصلہ باچا خان مرکز میں صوبائی کابینہ کے اجلاس میں متفقہ طور پر کیا گیا۔