مورخہ 21مارچ 2016ء بروز پیر

سردار حسین بابک کا مردان اور بونیر میں بارشوں سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

پشاور ( پ ر ) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک نے چترال، مردان اور بونیر میں بارش سے ہونے والی تباہی اور چھتیں گرنے کے واقعات میں متعدد افرادکی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے ، اپنے ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قدرتی آفات اللہ تعالیٰ کی جانب سے امتحان ہیں اور انسان کے پاس صبر کے سوا کوئی چارہ نہیں ، انہوں نے کہا کہ اے این پی جاں بحق ہونے والوں کے غم میں برابر کی شریک ہے اور دکھ کی اس گھڑی میں پارٹی متاثرین کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑے گی ۔ سردار حسین بابک نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کی مالی امداد کی جائے جبکہ بارشوں سے ہونے والی تباہی کا تخمینہ لگا کر متاثرین کی بحالی کیلئے اقدامات کئے جائیں۔