مورخہ 17مئی2016ء بروز منگل

سردار حسین بابک پختون ایس ایف کے نئے ایڈوائزر نامزد

پشاور( پ ر ) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی نے صوبائی جنرل سیکرٹری و پارلیمانی لیڈر سردار حسین بابک کو پختون ایس ایف کا نیا ایڈوائزر نامزد کر دیا ہے،سردار بابک پختون ایس ایف کے تمام معاملات و عہدوں کا جائزہ لیں گے ، جبکہ ان کی نامزدگی کا باقاعدہ نوٹی فیکیشن اے این پی سیکرٹریٹ سے جاری کر دیا گیا ہے۔