مورخہ : 8.3.2016 بروز منگل

دہشتگردوں کا قلعہ قمع کرنے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد ضروری ہے۔حیدر خان ہوتی
پاک فوج ، سیاسی جماعتیں اور عوام امن کے دُشمنوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے متفق ہیں۔

پشاور (پریس ریلیز) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ دہشتگرد بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں۔ اے این پی سیکرٹریٹ سے جاریکردہ ایک بیان میں اُنہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کا قلعہ قمع کرنے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد ضروری ہے۔ شبقدر واقعے کا ذکر کرتے ہوئے۔ اُنہوں نے کہا کہ بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے کا کوئی بھی مذہب اور معاشرہ اجازت نہیں دیتا۔ اُنہوں نے کہا کہ دہشتگرد خطے میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے ہیں۔ تاہم پاک فوج ، سیاسی جماعتیں اور عوام امن کے دُشمنوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے متفق ہیں۔ اے این پی کے صوبائی صدر نے دھماکے میں شہید ہونے والوں کے خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دُعا مانگی ہے اور کہا ہے کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔