مورخہ : 8.3.2016 بروز منگل

خان تحصیل کی وفات سے پشتوفوک گائیکی کا اہم باب بند ہوگیا۔
پشتو موسیقی کے لیے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائے گی،امیرحیدرخان ہوتی

پشاور(پریس ریلیز)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اور سابق وزیراعلیٰ امیرحیدر خان ہوتی نے پشتو کے معروف فوک گلوکار خان تحصیل کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خان تحصیل کی وفات سے پشتو فوک گائیکی کاایک اہم باب بند ہوگیا ۔مرحوم نے اپنی سریلی آواز سے پشتو گائیکی میں ایک نیا رجحان متعارف کیا تھااور مرحوم کی فنی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اور افغانستان سمیت پوری دنیا میں خان تحصیل کے چاہنے والے موجود ہیں اور ان کی وفات تمام پختونوں کے لیے کسی قومی اور فنی سانحے سے کم نہیں۔ انہوں نے سوگوار خاندان سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیاہے۔