2016 حاجی غلام احمد بلور کی اہلیہ کا نماز جنازہ ادا کر دیا گیا، رسم قل کل بروزہفتہ بلور ہاؤس میں ہوگی

حاجی غلام احمد بلور کی اہلیہ کا نماز جنازہ ادا کر دیا گیا، رسم قل کل بروزہفتہ بلور ہاؤس میں ہوگی

حاجی غلام احمد بلور کی اہلیہ کا نماز جنازہ ادا کر دیا گیا، رسم قل کل بروزہفتہ بلور ہاؤس میں ہوگی

7.1.2016 pic

 حاجی غلام احمد بلور کی اہلیہ کا نماز جنازہ ادا کر دیا گیا، رسم قل کل بروزہفتہ بلور ہاؤس میں ہوگی۔
پشاور ( پریس ریلیز) اے این پی کے مرکزی سینئر نائب صدر اور ایم این اے حاجی غلام احمد بلور کی اہلیہ کا نماز جنازہ وزیرباغ پشاور میں ادا کیاگیا،جنازہ میں دیگر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد کے علاوہ پارٹی کے مرکزی،صوبائی اور ضلعی قائدین میں سے حاجی عدیل، مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین، مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد خان، صوبائی صدر اور سابق وزیراعلیٰ امیرحیدرخان ہوتی، سابق صوبائی صدر وسینٹر افراسیاب خٹک، ،سابق صوبائی وزیر عاقل شاہ،واجد علی خان،ایوب خان اشاڑی،حاجی ہدایت اللہ،صوبائی جنرل سیکرٹری وپارلیمانی لیڈر سردار حسین بابک، سابق ڈپٹی سپیکر خوشدل خان،عمران آفریدی،ضلع ناظم مردان حمایت اللہ مایار ایڈوکیٹ سمیت مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے پارٹی کارکنوں نے شرکت کی، مرحومہ کی رسم قل بروز ہفتہ بلور ہاؤس میں ادا کی جائے گی۔

شیئر کریں