مورخہ 6 جنوری 2016ء بروز بدھ

حاجی غلام احمد بلور کی اہلیہ بقضائے الٰہی انتقال کر گئیں
پشاور ( پ ر ) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر اور ممبر قومی اسمبلی حاجی غلام احمد بلور کی اہلیہ بقضائے الٰہی انتقال کر گئی ہیں ، مرحومہ کا جنازہ کل بروز جمعرات مورخہ 7جنوری2016ء صبح 10.30بجے بلور ہاؤس سے اٹھایا جائے گا اور نماز جنازہ دن گیارہ بجے وزیر باغ میں ادا کی جائے گی ، مرحومہ شہید بشیر احمد بلور کی بھاوج اور اے این پی پختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات ہارون بشیر بلور کی چچی تھیں۔