مورخہ : 26.4.2016 بروز منگل

حاجی غلام احمد بلور اور میاں افتخار حسین 2 مئی کی اے پی سی میں پارٹی کی نمائندگی کریں گے۔
دونوں رہنما پانامہ لیکس اور اس سے پیدا شدہ بحران پر پارٹی پالیسی کے تناظر میں اپنا موقف پیش کریں گے۔

پشاور ( پریس ریلیز) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر حاجی غلام احمد بلور اور مرکزی سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین 2 مئی کو اسلام آباد میں بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس میں پارٹی کی نمائندگی کریں گے۔
اے این پی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان کے مطابق دونوں رہنما 2 مئی کو پانامہ لیکس اور اس سے پیدا شدہ صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس میں پارٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے شرکت کرینگے۔
یہ کانفرنس اسلام آباد میں چوہدری اعتزاز احسن کی رہائش گاہ پر منعقد ہوگی ۔ دونوں مرکزی قائدین کانفرنس میں پانامہ لیکس اور اس سے پیدا شدہ صورتحال اور بحران پر اے این پی کی پالیسی اور موقف کا اظہار کریں گے۔