2016 برسی تقریب ۔ باچا خان مرکز میں ختم القرآن اور دعائیہ تقریب کل ہو گی

برسی تقریب ۔ باچا خان مرکز میں ختم القرآن اور دعائیہ تقریب کل ہو گی

برسی تقریب ۔ باچا خان مرکز میں ختم القرآن اور دعائیہ تقریب کل ہو گی

مورخہ 25جنوری 2016ء بروز پیر

برسی تقریب ۔ باچا خان مرکز میں ختم القرآن اور دعائیہ تقریب کل ہو گی
سانحہ باچا خان یونیورسٹی کے سوگ میں برسی تقریبات منسوخ کر دی گئی تھیں،
ضلعی ہیڈ کوارٹرز اور قبائلی علاقوں میں دعائیہ تقریبات 25جنوری تک جاری رہیں

پشاور ( پ ر ) عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام خدائی خدمت گار تحریک کے بانی باچا خان بابا اور رہبر تحریک خان عبدالولی خان کی برسی کے سلسلے میں ختم القرآن اور دعائیہ تقریب کل مورخہ26جنوری2016ء دوپہر2بجے باچا خان مرکز پشاور میں منعقد ہو گی جس میں پارٹی کے مرکزی و صوبائی قائدین شرکت کریں گے ، یاد رہے کہ سانحہ باچا خان یونیورسٹی کے باعث برسی تقریبات منسوخ کر دی گئی تھیں لہٰذا اب اس سلسلے میں صرف ختم القرآن اور دعائیہ تقریب منعقد ہو گی ،اسی طرح 20تا 25جنوری پارٹی کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز ، قبائلی علاقہ جات اور ایف آرز میں بھی برسی کے حوالے سے ختم القرآن کا انعقاد کیا گیا جبکہ باچا خان مرکز پشاور میں ختم القرآن اور دعائیہ تقریب کل منعقدہوگی ۔

شیئر کریں