2016 باچا خان یونیورسٹی کے شہداء کی رسم قل ۔ اے این پی کے زیر اہتمام صوبہ بھر میں دعائیہ تقریبات

باچا خان یونیورسٹی کے شہداء کی رسم قل ۔ اے این پی کے زیر اہتمام صوبہ بھر میں دعائیہ تقریبات

باچا خان یونیورسٹی کے شہداء کی رسم قل ۔ اے این پی کے زیر اہتمام صوبہ بھر میں دعائیہ تقریبات

مورخہ 22جنوری 2016ء بروز جمعہ
باچا خان یونیورسٹی کے شہداء کی رسم قل ۔ اے این پی کے زیر اہتمام صوبہ بھر میں دعائیہ تقریبات
شہداء کیلئے ختم القرآن اور ان کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی ،زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعائیں
دہشت گردی ایک ناسور ہے جس کا خاتمہ اور خطے میں امن وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے،

پشاور ( پ ر ) عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام باچا خان مرکز پشاور ،صوبے کے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز ، قبائلی علاقہ جات اور ایف آرز میں پارٹی کے صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی کی ہدایت پر باچا خان یونیورسٹی کے شہداء کی رسم قل کے موقع پر دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا ، اس موقع پر شہداء کیلئے ختم القرآن اور ان کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی اور شہداء کے لواحقین کے صبر جمیل کیلئے بھی خصوصی دعائیں کی گئیں ، اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا دھرتی سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا ، اس موقع پر کہا گیا کہ دہشت گردی ایک ناسور ہے اور پختون قوم ایک عر صہ سے اس ناسور کی زد میں ہے ،تاہم اب اس کی بیخ کنی اور قیام امن وقت کی اہم ضرورت ہے۔

شیئر کریں