2016 باچا خان مرکز میں عوامی نیشنل پارٹی کی ضلعی ورکنگ کمیٹی کا اجلاس

باچا خان مرکز میں عوامی نیشنل پارٹی کی ضلعی ورکنگ کمیٹی کا اجلاس

باچا خان مرکز میں عوامی نیشنل پارٹی کی ضلعی ورکنگ کمیٹی کا اجلاس

12510023_691179694352855_1428706704_o

مورخہ 5 جنوری 2016ء بروز منگل
باچا خان مرکز میں عوامی نیشنل پارٹی کی ضلعی ورکنگ کمیٹی کا اجلاس
* پارٹی کے صوبائی اور ضلعی قائدین ، خوشدل خان ایڈوکیٹ ، ارباب محمد طاہر خان خلیل ، عالمگیر خان خلیل کی شرکت
* پا ر ٹی کے ضلعی صدر ملک نسیم خان کی زیر صدارت اجلا س میں باچا خان اور ولی خان کی برسی کے لئے لائحہ عمل پر غور
پشاور ( پ ر ) عوامی نیشنل پارٹی ضلع پشاور کی ورکنگ کمیٹی کا اہم اجلاس پارٹی سیکرٹریٹ باچا خان مرکز پشاور میں منعقد ہوا جس میں پارٹی کے صوبائی اور ضلعی قائدین ، خوشدل خان ایڈوکیٹ ، ارباب محمد طاہر خان خلیل ، عالمگیر خان خلیل کے علاوہ شگفتہ ملک اور ضلعی صدر ملک نسیم سمیت دیگر عہدے داروں نے شرکت کی اور خطاب کیا ۔انہوں نے کہا کہ دونوں عظیم رہنما ؤں نے پختونوں کی ترقی اور اور ان کے حقوق کے حصول کے لئے جو کارہائے نمایاں سر انجام دئیے وہ تا ریخ میں سنہری حروف میں درج ہیں۔ اے این پی ضلع پشاور کے صدر ملک نسیم خان کی زیر صدارت اجلاس میں فخر افغان باچا خان بابا اور خان عبدالولی خان بابا کی برسی عقیدت و احترام کیساتھ منانے کے بارے میں لائحہ عمل تیار کیا گیا۔ اس کے علاوہ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ 11 جنوری کو باچا خان مرکزپشاور میں اے این پی کے شہیدرہنماء میاں مشتاق و دیگر شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا جائیگا پارٹی کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات زاہد حسین کے مطابق 20 جنوری کو فخر افغان اور خدائی خدمتگار تحریک کے بانی خان عبدالغفار خان (باچا خان بابا) کی برسی کے موقع پر باچا خان مرکز پشاور میں قرآن خوانی کی جائیگی ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ 26 جنوری کو چارسدہ میں منعقد ہونے والی دونوں رہنماؤں فخر افغان باچا خان بابا اور خان عبدالولی خان باباکی برسی عقیدت و احترام سے منانے کے لئے مرکزی تقریب میں ضلع پشاور کی جانب سے بھرپور شرکت کی جائیگی ۔ اے این پی ضلع پشاور کی ورکنگ کمیٹی ممبران کے علاوہ یوسی صدور و جنرل سیکرٹریز سمیت ضلعی سینئر نائب صدر سردار زیب اور ضلعی فنانس سیکرٹری امان اللہ اکا خیل نے بھی شرکت کی۔

شیئر کریں