مورخہ : یکم مارچ 2016 بروز منگل

اے این پی کے صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی اور جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک کا دورہ بونیر
ہماری حکومت نے دیگر علاقوں کی طرح ضلع بونیر کی ترقی کیلئے ریکارڈ کام کیے۔

پشاور ( پریس ریلیز ) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدراور سابق وزیراعلی خیبرپختونخواہ آمیرحیدرخان ہوتی اور صوبائی جنرل سیکرٹری ،پارلیمانی لیڈر سردار بابک نے بونیر ضلع کے موضع سلطانوس میں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما آفسرخان سے انکی چچی ،بر کلے میں اقبال خان کے بھائی اور کلیاڑی میں دلفروز خان سے بھائی کے وفات پر تعزیت کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی کی اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر محمد کریم بابک، ، میاں سید لائق باچا،سابق ممبر صوبائی اسمبلی قیصر ولی خان ،شجاع خان اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ اس موقع پر حیدرخان ہوتی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بونیر ضلع میں مخصوص حالات کے باوجود بھی عوامی نیشنل پارٹی انتہائی فعال ہے ا ور علاقہ کے سیاسی میدان میں اپنا کردار آدا کررہی ہے اسمیں مزید بہتری کی بھی گنجائش موجود ہے اور امید کرتا ہوں کہ پارٹی کے ورکر ز اسمیں مزید بہتری لائیں گے۔انہوں نے کہا کہ میرے دور حکومت میں ا گر بونیر میں کچھ ترقیاتی کام ہوئے ہیں تو یہ بونیر کے عوام پر کوئی احسان نہیں انہوں نے کہا کہ اس علاقہ کے عوام نے ہمیشہ عوامی نیشنل پارٹی سے وفا کیا ہے۔پارٹی حکومت میں اس علاقہ کے لئیے جتنے ترقیاتی کام رابطہ سڑکوں،تعلیم اداروں اور دیگر شعبوں میں جتنی ترقی ہوئی ہے وہ ایک رکارڈ ہے۔ یہ میری ترجیحات میں شامل ہے کہ اگر اللہ تعالی نے دوبارہ موقع فراہم کیا تو بونیر میں عبدالولی خان یونیورسٹی کی جو کیمپس ہے اسے مکمل یونیورسٹی کا درجہ دونگا۔ انہوں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ تیل کی قیمتوں پر تمام اشیاء کی قیمتوں کا انحصار ہوتا ہے یہ صوبائی اور مرکزی حکومتوں کی ذمہ داری ہے کہ تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عام آدمی تک پہنچائے۔