مورخہ 9اپریل2016ء بروز ہفتہ

اے این پی کی کسٹم ایکٹ کے خلاف اے پی سی کل منعقد ہو گی
ملاکنڈ ڈویژن سے تعلق رکھنے والی تمام جماعتوں کے ارکان اسمبلی اور ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہونگے
آل پارٹیز کانفرنس میں کسٹم ایکٹ کے خلاف آئندہ کا لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا

پشاور ( پ ر ) عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام کسٹم ایکٹ کے خلاف آل پارٹیز کانفرنس کل بروز اتوار 2بجے چکدرہ فشنگ ہٹ میں منعقد ہو گی ، اے پی سی میں ملاکنڈ ڈویژن سے تعلق رکھنے والی تمام جماعتوں کے ارکان اسمبلی ، ضلعی صدور و جنرل سیکرٹریز ، ضلع و تحصیل ناظمین ، چیمبر آف کامرس ، کنٹریکٹر ایسوسی ایشن ، صحافتی تنظیمیں وکلاء برادری اور تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہونگے۔ آل پارٹیز کانفرنس میں کسٹم ایکٹ کے خلاف آئندہ کا لائحہ عمل بھی ترتیب دیا جائے گا ،کسٹم ایکٹ کے خلاف پہلے ہی سے ملاکنڈ ڈویژن اور کوہستان میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔