مورخہ 15مارچ 2016ء بروز منگل

اے این پی کی ممتاز رہنما پروین گل مرحومہ ڈاگ بیسود پبی میں سپردخاک
نماز جنازہ میں پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین سمیت پارٹی کارکنوں اور عہدیداران کی شرکت

پشاور ( پریس ریلیز ) عوامی نیشنل پارٹی کی ممتاز خاتون رہنما پروین گل کو منگل کے روز اُن کے آبائی علاقے ڈاگ بیسود ضلع نوشہرہ میں ہزاروں اشکبار آنکھوں کے سامنے سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں مقامی لوگوں کے علاوہ اے این پی کے عہدیداران اور کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین نے نماز جنازہ میں خصوصی طور پر شرکت کر کے مرحومہ کی سیاسی خدمات کو خراج عقیدت پیش کی اور اُن کی موت کو اُن کے خاندان کے علاوہ پارٹی کیلئے بھی بڑا صدمہ اور نقصان قرار دیا۔ اُنہوں نے اس موقع پر متاثرہ خاندان سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ دُکھ اور تکلیف کی اس گھڑی میں وہ اور پارٹی اُن کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور مرحومہ کی خدمات اور جدوجہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔