2016 اے این پی کل سانحہ باچا خان یونیورسٹی کے شہداء کا سوئم منائے گی

اے این پی کل سانحہ باچا خان یونیورسٹی کے شہداء کا سوئم منائے گی

اے این پی کل سانحہ باچا خان یونیورسٹی کے شہداء کا سوئم منائے گی

مورخہ 21جنوری 2016ء بروز جمعرات

اے این پی کل سانحہ باچا خان یونیورسٹی کے شہداء کا سوئم منائے گی
صوبہ بھر کے تمام اضلاع ،ضلعی ہیڈ کوارٹرز، قبائلی جات بشمول ایف آرز میں ختم القرآن اور دعائیہ تقریبات منعقد ہونگی
*باچا خان مرکز پشاور میں بھی دن 11بجیدعائیہ تقریب ہو گی، شہداء کو خراج عقیدت اورزخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعائیں کی جائیں گی۔

پشاور ( پ ر ) عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام سانحہ باچا خان یونیورسٹی کے سوئم کے موقع پرصوبہ بھر کے تمام اضلاع ،ضلعی ہیڈ کوارٹرز، قبائلی جات بشمول ایف آرز میں ختم القرآن اور دعائیہ تقریبات منعقد ہونگی ، جبکہ باچا خان مرکز پشاور میں بھی اس سلسلے میں دن غیارہ بجے ایک دعائیہ تقریب منعقد کی جائے گی جس میں شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا اور ان کے ایصال ثواب کیلئے ختم القرآن کا اہتمام کیا جائے گا جبکہ سانحے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعائیں کی جائیں گی۔پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک نے تمام ضلعی تنظیموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سوئم کے موقع پر شہداء کے ایصال ثواب کیلئے ختم القرآن اور دعائیہ تقریبات کا انعقاد یقینی بنائیں اور ان کی مغفرت کے ساتھ ساتھ زخمیوں کی جلد صحت یابی اور خطے میں دائمی امن کے قیام کیلئے بھی خصوصی دعائیں مانگیں۔

شیئر کریں