مورخہ : 16.4.2016 بروز ہفتہ

اے این پی کرک کے جنرل سیکرٹری کے عہدے کیلئے اُمیدواروں کی درخواستیں 20 اپریل تک طلب۔
تمام خواہش مند اُمیدوار اپنی درخواستیں جمع کرائیں تاکہ ان کی پڑتال کی جا سکے۔ شگفتہ ملک

پشاور ( پریس ریلیز ) عوامی نیشنل پارٹی کی صوبائی جائنٹ سیکرٹری اور الیکشن کمیشن کی سیکرٹری شگفتہ ملک نے اے این پی کرک کے جنرل سیکرٹری کے عہدے کیلئے خواہش مند رہنماؤں اور کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ انتخابی عمل میں حصہ لینے کیلئے اپنی درخواستیں 20 اپریل تک باچا خان مرکز میں جمع کرائیں۔
اپنے ایک بیان میں اُنہوں نے کہا ہے کہ جنرل سیکرٹری کے عہدے کیلئے خواہش مند افراد 20 اپریل تک اپنی درخواستیں جمع کرائیں تاکہ طریقہ کار کے مطابق ان درخواستوں کی جانچ پڑتال کی جائے اور درکار آئینی ضرورتوں کو پورا کیا جا سکے۔ اُنہوں نے مزید کہا ہے کہ درخواستوں کی وصولی کے بعد 21 اپریل کو ان کی جانچ پڑتال کی جائیگی جس کے بعد آئینی طریقہ کار کے مطابق اگلے اقدام کو عملی شکل دی جائے گی۔