مورخہ : 18.4.2016 بروز پیر

اے این پی کا 19 اپریل کو صوبہ بھر ، قبائلی علاقہ جات اور ایف آرز میں جشن خیبر پختونخوا منانے کا فیصلہ۔
اس سلسلے میں مرکزی تقریب 19 اپریل کو باچا خان مرکز میں منعقد ہو گی۔
دیگر اہداف کے حصول کے علاوہ صوبے کو اس کی قدیم شناخت اور تاریخی نام دینے پر پارٹی کو فخر ہے۔ امیر حیدر خان ہوتی

پشاور ( پریس ریلیز) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی نے پارٹی کے تمام ضلعی صدور ، قبائلی علاقہ جات اور ایف آرز کے تنظیمی عہدیداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ آج (بروز منگل) جشن خیبر پختونخوا منانے کی تقاریب منعقد کریں۔ اپنے ایک بیان میں اُنہوں نے اے این پی اور تمام ذیلی تنظیموں کو ہدایات جاری کر دی ہے کہ وہ جشن کی اس تقاریب کا انعقاد کریں۔ جشن پختونخوا کی مرکزی تقریب آج (بروز منگل) دوپہر دو بجے باچا خان مرکز میں منعقد ہوگی۔ جس میں پارٹی کے قائدین شرکت کریں گے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اے این پی نے اپنے دور اقتدار میں اپنی جدوجہد کے ذریعے متعدد دیگر اہداف کے حصول کے علاوہ صوبے کو قدیم اور تاریخی نام کی شکل میں اس کی شناخت دی جس پر اے این پی کے قائدین اور کارکنوں کو فخر ہے۔ اس لیے اسی کامیابی کو یاد کرنے کیلئے 19 اپریل کو جشن خیبر پختونخوا منایا جائیگا۔