رخہ : 5.4.2016 بروز منگل

اے این پی کا پی کے 8 پشاور کے ضمنی الیکشن کیلئے 8 رکنی الیکشن کمیٹی کا قیام
کمیٹی انتخابی عمل کی نگرانی کے علاوہ پارٹی عہدیداران ، کارکنوں اور ووٹرز کیساتھ رابطے کا فریضہ سرانجام دے گی۔
کمیٹی کے ارکان میں ہارون بشیر بلور ، خوشدل خان ، ارباب محمد طاہر ، ارباب نجیب اللہ ، ملک طارق خان ، تاج الدین خان ، ارباب انعام اللہ اور ارباب عثمان شامل ہیں۔

پشاور ( پریس ریلیز) عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی بورڈ نے حلقہ پی کے 8 پشاور کے ضمنی الیکشن میں منظم طریقے سے انتخابی مہم چلانے کیلئے آٹھ ارکان پر مشتمل کمیٹی قائم کی ہے۔ اس بات کا فیصلہ بورڈ کے چیئرمین امیر حیدر خان ہوتی کی صدارت میں ہونے والے اجلاس کے دوران کیا گیا جس میں پی کے 8 پشاور کے ضمنی الیکشن کیلئے اعجاز سیماب کو پارٹی ٹکٹ دیا گیا۔ اے این پی سیکرٹریٹ سے جاریکردہ بیان کے مطابق اجلاس میں انتخابی مہم کو موثر انداز میں چلانے کیلئے پارٹی کے رہنماؤں اور عہدیداروں پر مشتمل ایک آٹھ رکنی کمیٹی قائم کی گئی جو کہ پورے انتخابی عمل کی نگرانی کرے گی اور کارکنوں عوام اور ووٹروں کیساتھ قریبی رابطہ رکھے گی۔
کمیٹی جن ارکان پر مشتمل ہے ان میں ہارون بشیر بلور ، خوشدل خان ایڈوکیٹ ، تاج الدین خان ، ارباب محمد طاہر خان خلیل ، ارباب نجیب اللہ خان ، ارباب عثمان ، ارباب انعام اللہ خان اور ملک طارق خان شامل ہیں۔