2016 اے این پی کا صوبے میں دس روزہ سوگ کا اعلان ۔ برسی تقریبات منسوخ

اے این پی کا صوبے میں دس روزہ سوگ کا اعلان ۔ برسی تقریبات منسوخ

اے این پی کا صوبے میں دس روزہ سوگ کا اعلان ۔ برسی تقریبات منسوخ

مورخہ 20جنوری 2016ء بروز بدھ

اے این پی کا صوبے میں دس روزہ سوگ کا اعلان ۔ برسی تقریبات منسوخ
تما م اضلاع میں پارٹی دفاتر پر سیاہ پرچم لہرائے جائیں ، کارکنوں کو خون کے عطیات دینے کی ہدایت

پشاور ( پ ر ) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی نے باچا خان یونیورسٹی چارسدہ پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد صوبے میں دس روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے جبکہ تمام اضلاع میں پارٹی کے دفاتر پر پسیاہ پرچم لہرائے جائیں گے ، امیر حیدر خان ہوتی نے سانحے کے سوگ میں باچا خان اور ولی خان کی تما م برسی تقریبات بھی منسوخ کر دی ہیں اور پارٹی کارکنوں کو فوری طور پر ہدایت جاری کی ہیں کہ وہ ہسپتالوں میں زیر علاج حملے کے زخمیوں کو خون کے عطیات دیں ،انہوں نے مزید کہا کہ اب ان برسی تقریبات کی جگہ جلسے جلوسوں کی بجائے شہداء کیلئے ختم القرآن اور دعائیہ تقریبات منعقد کی جائیں گی۔

شیئر کریں